وانا + بونیر (ایجنسیاں) بونیر مےں فورسز کےساتھ جھڑپ مےں اہم طالبان کمانڈر نصیرزادہ 2 ساتھیوں سمیت جبکہ اورکزئی ایجنسی مےں بھی جھڑپ مےں 2 شدت پسند جاں بحق اور 2کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ جنوبی اور شمالی وزیرستان مےں امریکہ کےلئے جاسوسی کے الزام مےں 3 افراد کو قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بونیر کے علاقہ پیر بابا کی پہاڑی بنج سر میں سکیورٹی فورسز نے تلاشی لی اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں اہم طالبان کمانڈر نصیب زادہ سمیت تین عسکرےت پسند جاں بحق ہوگئے جبکہ عسکرےت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ کمانڈر نصیب زادہ سکیورٹی فورسز کو کئی وارداتوں میں مطلوب تھا۔ ادھر اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کے گشت کے دوران شدت پسندوں نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں دو شدت پسند جاں بحق ہوگئے۔ دریں اثناءایک مقامی شخص کی نعش ملی ہے جس کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا ہے۔ اہلکار کے مطابق مبینہ جاسوس کا نام صالح خان بتایا جاتا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ قبل صالح خان کو نامعلوم مسلح افراد نے اپنے گھر کے سامنے سے اغوا کیا تھا جبکہ شمالی وزیرستان مےں بھی جاسوسی کے الزام پر رزمک سب ڈویژن مےں وزیر قبائل سے تعلق رکھنے والے شبیر جان اور شاہ والی کی نعشیں ایک پہاڑی نالے سے ملی ہےں جنہیں فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دس دن پہلے دونوں کو مسلح افراد نے ان کے گھروں سے اغوا کیا تھا۔
Post New Comment