لاہور (جی این آئی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا آرڈیننس پارلیمنٹ مےں پیش نہیں کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا 400امدادی ٹرک اور 30ہزار ٹینٹس اب تک بھجوائے جا چکے ہےں۔ 25ایکڑ تک کاشتکاروں کو بیج اور کھاد مفت دیں گے۔ امداد براہ راست صوبوں کو ملنی چاہئے، اس سے پہلے کبھی اتنا تباہ کن سیلاب نہیں آیا، سیلاب سے قصبے، ہسپتال، سکول اور شہر ڈوب گئے، انہوں نے کہا حکومت نے سیلاب آنے سے پہلے فلڈ ریلیف سنٹر اور کمیٹی بنائی تھی لیکن اتنی بڑی تباہی کسی کی توقع مےں نہیں تھی۔ اس وقت متاثرین کو خوراک، بچوں کےلئے دودھ، پینے کے لئے صاف پانی، خیمے، شیلٹرز، اجناس اور دیگر اشیاءکی ضرورت ہے۔
Post New Comment