سابق ارکان اسمبلی نذیر جٹ اور اللہ وسایا ضمنی الیکشن کیلئے بھی نااہل قرار.

ـ 23 اپریل ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور ( وقائع نگا ر خصوصی ) لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے جعلی ڈگریاں رکھنے کے الزام میں اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے والے این اے 167بورے والا اور پی پی 259مظفر گڑھ سے پیپلز پارٹی کے سابق ارکان پارلیمنٹ کو دوبارہ الیکشن لڑنے سے روک دیا۔ الیکشن لڑنے کےلئے نااہل قرار دیئے جانے والوں میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 167بورے والا سے ق لیگ کے مستعفی ایم این اے چودھری نذیر احمد جٹ اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 259مظفر گڑھ سے پیپلز پارٹی کے سابق رکن اللہ وسایا المعروف چنوں خان لغاری شامل ہیں۔ یہ دونوں سابق ارکان جعلی ڈگریوں کے الزام میں سپریم کورٹ سے نااہلی کے متوقع فیصلے سے قبل اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہو گئے تھے۔ نذیر جٹ اور اللہ وسایا کو ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے ٹکٹ دیئے تھے۔ جس کے خلاف ان کے مخالف امیدواروں نے الیکشن ٹربیونل سے رجوع کیا جس پر جسٹس ناصر سعید شیخ کی سربراہی میں تین رکنی الیکشن ٹربیونل نے دونوں امیدواروں کو الیکشن کےلئے نااہل قرار دے دیا اور کہا کہ جو لوگ جعلی ڈگریوں کی وجہ سے سپریم کورٹ کے متوقع فیصلے سے قبل مستعفی ہو جائیں وہ ضمنی الیکشن لڑنے کے بھی اہل نہیں ہیں۔دریں اثناءبورے والا سے نامہ نگار کے مطابق چودھری نذیر جٹ کی نااہلی کے فیصلے کی خبر بورےوالہ پہنچتے ہی ان کے مخالف مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار سید شاہد مہدی نسیم شاہ کے دفتر مےں جشن کا سماں پیدا ہوگیا ان کے حامیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائی تقسیم کرنے کے علاوہ زبردست آتش بازی کا مظاہرہ کیا۔ دوسری جانب نااہل قرار پانے والے پیپلز پارٹی کے امیدوار چودھری نذیر جٹ نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ مےں اپیل دائر کرنے کےلئے اپنے وکلاءاور قانونی ماہرین سے صلاح مشورے شروع کر دیئے ہےں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions