ہنزہ کی عطا آباد جھیل کے سپل وے سے بھاری پتھر ہٹا دیا گیا اوردو مزید چٹانوں کو بھی بلاسٹ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد پانی کا اخراج بڑھ کر دس ہزارکیوسک ہوگیا ہے۔

ـ 22 جون ، 2010
  • Adjust Font Size
ہنزہ کی عطا آباد جھیل کے سپل وے سے بھاری پتھر ہٹا دیا گیا اوردو مزید چٹانوں کو بھی بلاسٹ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد پانی کا اخراج بڑھ کر دس ہزارکیوسک ہوگیا ہے۔

عطا آباد جھیل میں دو دن قبل سپل وے سے سرکنے والے بھاری پتھرکو صبح کے وقت بلاسٹ کرکے راستے سے ہٹایا گیا۔ سہ پہرکے وقت نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد کی نگرانی میں مزید دو بھاری چٹانیں بلاسٹ کردی گئی ہیں۔ اس کے بعد سپل وے کے ذریعے پانی کا اخراج بڑھ کر دس ہزارکیوسک تک جاپہنچا ہے۔ موسم صاف ہونے پر گلیشیئرپگھلنے کے باعث جھیل میں پانی کی آمد چودہ ہزار کیوسک ہوگئی ۔ اس دوران گوجال میں مزید تین مکان اور دوہوٹل زیرآب آگئے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق  گلگت اورہنزہ میں موسم صاف ہے جبکہ ہیلی کاپٹرسروس بھی مکمل طورپر بحال ہے۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions