لاہور (ریڈیو نیوز‘ وقت نیوز) ڈی جی پیپکو محمد خالد نے کہا ہے کہ سیلابی علاقوں میں بجلی کے بلوں کو معاف کرنے پر غور کیا جا رہا ہے جس کا اعلان جلد ہو گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپکو نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص چار ارب روپے کی رقم منجمد کر دی۔ سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث مختلف سٹیشن متاثر ہونے سے اب تک پیپکو کا دس ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ پشاور ملتان‘ حیدر آباد اور کوئٹہ میں پیپکو کے پیداواری یونٹس کو سیلاب کے باعث نقصان ہوا۔ ترقیاتی کام روک کر فنڈز فریز کر دئیے ہیں صرف سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ترقیاتی کام کروائیں گے۔ سیلاب سے 1600 میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی 15 روز میں بند پاور پلانٹس چل جائیں گے سب سے زیادہ نقصان خیبر پی کے‘ اس کے بعد جنوبی پنجاب میں ہوا جبکہ بلوچستان میں سبی‘ ڈیرہ بگٹی اور جعفر آباد کے علاقے متاثر ہوئے۔
Post New Comment