اشرافیہ بھی عام لوگوں کی طرح دل کھول کر عطیات دے: عمران خان

ـ 22 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانیوں میں مدد کا بے مثال جذبہ موجود ہے، لیکن عوام یہ اعتماد چاہتے ہیں کہ ان کی دی ہوئی رقوم صحیح اور جائز جگہ پر خرچ ہوں گےی، اشرافیہ کو بھی عام لوگوں کی طرح دل کھول کر اپنے غریب ہم وطنوں کے لےے عطیات دینے چاہئیں۔ سیلاب سے دو کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں، حکمرانوں کو غیرملکی دوروں سے فرصت نہیں، غریبوں کے پیسوں پر امرا عیاشیاں کرتے پھر رہے ہیں۔ لاہور کی طرح کراچی میں بھی کینسر ہسپتال بنایا جائے گا، وہ ہفتی کی رات مقامی ہوٹل میں شوکت خانم میموریل ہسپتال کے لےے فنڈز جمع کرنے کے لےے ہونے والے سالانہ افطار ڈنر سے خطاب کر رہے تھے، جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور کینسر ہسپتال کے علاوہ فلڈ ریلیف کے لےے بھاری عطیات دیئے، ڈیڑھ گھنٹے کی اس تقریب میں ہسپتال کے لےے ایک کروڑ سے زائد اور فلڈ ریلیف کے کےے پچاس لاکھ روپے کی امداد اکٹھی ہوئی۔ عمران خان نے کہا کہ ہسپتال کا سالانہ بجٹ 330 کروڑ کا ہے جس میں آدھا حصہ عوامی عطیات کا ہے جس سے 65 فیصد افراد کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions