توہین آمیز خاکوں کی اشاعت‘ مذہبی اور صحافتی دہشت گردی ہے‘ احتجاج جاری

ـ 22 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) تحریک حرمت رسول ﷺ کا گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور نائن الیون کے موقع پر قرآن پاک (نعوذ بااللہ) جلانے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری رہا۔ لاہور، گوجرانوالہ، قصور، جہلم، فیصل آباد، چکوال، راولپنڈی، مظفر آباد، کوئٹہ، حیدرآباد، میر پور خاص و دیگر شہروں میں جلسے اور حرمت رسول ﷺ کانفرنسیں ہوئیں جن میں شمع رسالت کے پروانوں نے حرمت رسالتﷺ کے تحفظ کے لئے کٹ مرنے کے عزم کیا اور کہا کہ صلیبیوں کی نائن الیون کے موقع پر ناپاک سازش سے دنیا کا امن تباہ وبرباد ہو کر رہ جائے گا اور امریکہ و مغربی ممالک کے خلاف نفرت مزید بڑھے گی، خیبر سے کراچی تک محمد عربی ﷺ کے غلام بیدار ہو چکے ہیں، توہین رسالت کے مسئلہ پر ہر مسلمان کے سینے میں انتقام کی آگ بھڑک رہی ہے، مسلمان کفار کی گستاخیوں پر خاموش نہیں رہیں گے۔ ملک بھر میں ہونے والے سحر و افطار پروگراموں، جلسوں اور حرمت رسول کانفرنسوں میں شریک ہزاروں افراد نے امریکی شہر فلوریڈا کے چرچ کی جانب سے نائن الیون کی برسی کے موقع پر قرآن پاک جلانے کے اعلان کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ گستاخ ملکوں کے سفیروں کو ملک بدر اور اپنے سفیر واپس بلائے جائیں۔ لاہور میں جماعة الدعوة کیطرف سے افطار پروگرام سے حافظ عبدالرحمان مکی نے کہاکہ مسلمان توہین آمیز خاکے شائع کرنے والوں کو اسلامی شریعت کے مطابق سزا ملنے تک کسی صورت چین سے نہیں بیٹھیں گے، مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے لیکن شان رسالت ﷺ میں گستاخیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کر سکتا۔ توہین آمیز خاکے شائع کرکے کفار نے مذہبی و صحافتی دہشت گردی کا ارتکاب کیا ہے۔ اسلامیان پاکستان نبی اکرم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخیوں پر کسی صورت خاموش نہیں رہ سکتے تحریک حرمت رسولﷺ کے کنوینئر مولانا امیر حمزہ نے مظفرآباد میں افطار پروگرام سے خطاب میں کہا کہ مسلمان تحفظ حرمت رسول ﷺ کے لئے قربانیوں و شہادتوں کا راستہ اختیار کریں پاکستان ایٹمی طاقت ہے حکمرا ن جرات کا مظاہرہ کریں کوئی ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گا۔ تحریک حرمت رسول ﷺ کے چیف کوآرڈینیٹر قاری محمد یعقوب شیخ نے بھوپال والا سمبڑیال اور گوجرانوالہ میں سحر و افطار پروگراموں سے خطاب میں کہا کہ حرمت رسول ﷺ کا مسئلہ سیاسی نہیں تحفظ حرمت رسالت کے مسئلہ پر تمام تر مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ کرکردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ تحریک حرمت رسول ﷺ اور جماعةالدعوة کے رہنماﺅں حافظ سیف اللہ منصور، مفتی عبدالرحمن عابد، مولانا سیف اللہ خالد، نصر جاوید، کرنل (ر) نذیر احمد، حافظ عبدالرﺅف، مولٰنا عبدالعزیز مدنی، خالد سیف الاسلام، قاری گلزار احمد، قاری احمد سعید ملتانی و دیگر نے مختلف شہروں و علاقوں میں سحر و افطار پروگراموں، جلسوں اور حرمت رسول ﷺ کانفرنسوں سے خطاب کیا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions