گلگت بلتستان میں گزشتہ رات سے شروع ہونے والی طوفانی بارش کے باعث عطا آباد ، حسینی ، ہنزہ ، ہزارہ اور دیگر علاقے متاثر ہوئے ہیں ۔ بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے کشتی سروس بدستور بند ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں ۔ عطا آباد جھیل کو عبور کرنے کے لیے حکومت کے اعلان کے باوجود سرکاری کشتی سروس بہتر نہیں بنائی جاسکی ۔ گلگت بلتستان حکومت کی صرف ایک کشتی آمدورفت کے لیے استعمال ہو رہی ہے جبکہ باقی تمام کشتیاں مختلف ٹھیکیدار چلا رہے ہیں ۔ متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت جلد از جلد سرکاری کشتیوں کی تعداد میں اضافہ کرے
Post New Comment