مذاکرات میں دہشت گردی‘ ممبئی دھماکے‘ دراندازی اور حافظ سعید کی حوالگی سرفہرست ہوگی : چدم برم

ـ 21 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

نئی دہلی (کے پی آئی + آن لائن) بھارتی وزیر داخلہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت مذاکرات میں دہشت گردی، ممبئی دھماکوں کی تحقیقات، سرحد پار دراندازی اور جماعة الدعوةکے سربراہ حافظ سعید کی حوالگی کامعاملہ سرفہرست ہونگے۔ مقبوضہ کشمیر میں مجموعی طور پر صورتحال کنٹرول میں تاہم دراندازی کا خطرہ برقرار ہے۔ نئی دہلی میں خواتےن رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان سے مذاکرات کا فیصلہ اجتماعی ہے اور پوری کابینہ کو اعتماد میں لیا گیا۔ اس کے حوالے سے کابینہ میں کوئی اختلاف نہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارت پاکستان کی طرف سے جاری دہشت گردی سے نبردآزما ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں پولیس کو زیادہ سے زیادہ ذمہ داریاں تفویض کرنے کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے اس خوش فہمی کا اظہار کیا کہ مجاہدےن بھی پاکستان بھارت مذاکرات کے ممکنہ آغاز سے بوکھلاہٹ کاشکار ہیں۔ انہوںنے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے امن پسندوں سے مذاکرات کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ پاکستان سے مذاکرات پر پارلیمنٹ کو اعتماد مےں لینے اور بحث کےلئے تیار ہےں۔ منموہن کا یہ بیان اپوزیشن کے دباﺅ پر سامنے آیا ہے۔ علاوہ ازیں مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز جماعت پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی سے ملاقات مےں گفتگو کرتے ہوئے من موہن نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ مسائل کا بات چےت کے ذرےعے حل چاہتے ہےں۔ ملاقات مےں محبوبہ مفتی سے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کےلئے واضح اور بامقصد پالیسی اختیار کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان مذاکرات میں مسئلہ کشمیر کو کلیدی اہمیت دی جانی چاہئے تاکہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان تلخیوں کو دور کیا جاسکے اور برصغیر میں پائیدار امن قائم ہو۔ محبوبہ مفتی نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا کہ دونوں ممالک کو چاہئے کہ وہ مذاکرات کیساتھ دہشت گردانہ حملوں کو نہ جوڑیں کیونکہ اس طرح مذاکراتی عمل متاثر ہوتا ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions