گجرات (نامہ نگار + ریڈیو نیوز) وزےر دفاع چودھری احمد مختارنے کہا ہے کہ ججز کے حالےہ اےشو پر وزےراعظم گےلانی نے جو بھی فےصلہ کےا اس پر تمام پارٹےاں مطمئن ہےں نان لےگل افراد کا اس پر تبصرہ کرنا درست نہےں ہے حکومت سنبھالتے ہی کہا تھا کہہ ہمےں قانونی مسائل سمےت کئی بحرانوں کا سامنا ہے جنہےں ہم حل کرنے کی کوشش کر رہے ہےں‘ نظام غیر مستحکم کرنے سے نوازشریف کو فائدہ نہیں ہو گا۔ غیر جمہوری قوتوں کو طاقت ملے گی‘ امریکی ڈرون حملوں کو نہیں رو سکتے‘ امریکہ ہمیں شیڈو ڈرون طیارے دے گا‘ امریکہ کی امداد سے ڈرون طیارے جلد بنا لیں گے‘ بھارت سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں‘ عافیہ صدیقی کے وکیل کی فیس حکومت برداشت کر رہی ہے۔ وہ عوامی رابطہ آفس گجرات مےں مےڈےا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی کے سروسز چےف کی مدت ملازمت کی توسےع کےلئے واشنگٹن سمےت کسی بھی طرف سے کوئی دباﺅ نہےں ہے‘ انہوں نے اُمےد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت تعلقات بہتر ہو رہے ہےں اور آئندہ دنوں مےں ہونےوالی سےکرٹری سطح کے مذاکرات سے مثبت نتائج برآمد ہونگے‘ طالبان کے اےک اہم رہنما عبدالغنی برادر کی کراچی مےں گرفتاری سکیورٹی اےجنسےوں کی بہت بڑی کامےابی ہے ڈاکٹر عافےہ کا معاملہ حل کروانے مےں حکومت سنجےدہ ہے‘ اٹےمی ہتھےار مکمل طور پر محفوظ ہاتھوں مےں ہےں‘ حلقہ پی پی 111 مےں ضمنی الےکشن کے حوالے سے کہا کہ ووٹرز اےسے عوامی نمائندے کو سامنے لائےں جو مخلص ہو‘ انہوں نے کہا کہ سوےڈےش کالج کے 10 سے 15 کروڑ روپے کے پراجےکٹ کو شروع کرنے کے حوالے سے غور و خوض کےا جا رہا ہے‘ کالج ہذا کے وفدنے ملاقات بھی کی ہے۔
Post New Comment