پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی اپنی بیماری کے باوجود وہیل چیئرپربیٹھ کرسیلاب زدگان سے اظہاریک جہتی کے لیے ریلیف کیمپوں میں پہنچ گئے ۔

ـ 21 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size
پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی اپنی بیماری کے باوجود وہیل چیئرپربیٹھ کرسیلاب زدگان سے اظہاریک جہتی کے لیے ریلیف کیمپوں میں پہنچ گئے ۔

ملتان کے ریلیف کیمپوں کے دورہ کے موقع پرمخدوم جاوید ہاشمی نے متاثرین سیلاب سے ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے دکھ اورمصیبت دیکھ کربہت غمزدہ ہیں ۔ ایک مرحلے پروہ آبدیدہ بھی ہوگئے ۔ جاوید ہاشمی نے اس عزم کا اظہارکیا کہ متاثرین سیلاب کی امداد کے لیے جو کچھ ہوسکے گا اس میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی ۔ اس موقع پرانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ہمیں مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرنے کا درس دیتا ہے ۔ مخیرحضرات کو چاہیئے کہ وہ سیلاب متاثرین کی دل کھول کرمدد کریں اورحکمرانوں کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ سیاست چھوڑ کرسیلاب زدگان کی مدد کریں ۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions