رحیم یار خان + بہاولپور (کرائم رپورٹر + نامہ نگار) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب سے متاثرہ ہر خاندان کو ابتدائی طور پر 20 ہزار روپے دے گی‘ تخمینہ لگانے کے بعد سیلاب سے متاثرہ افراد کے گھر بھی تعمیر کرکے دے گی۔ متاثرہ افراد خود کو تنہا محسوس نہ کریں عوامی حکومت سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑی ہے۔ متاثرین کو خوراک کی کوئی کمی نہیں آنے دی جائیگی۔ ادویات بھی وافر مقدار مےں فراہم کی جارہی ہےں آپ کے پاس آپ کا غم بانٹنے آیا ہوں۔ منتخب عوامی نمائندوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کے دکھ بانٹنے کیلئے ان سے قریبی رابطہ رکھیں اور ان کے مسائل کو کم کرنے کیلئے حکومت کا ہاتھ بٹائیں۔ قومی شاہراہ پر متاثرین سیلاب کی خیمہ بستی کے دورہ کے موقع پر متاثرین سیلاب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب سے ملک کے چاروں صوبوں مےں بڑی تباہی آئی اتنی بڑی تباہی کا مقابلہ کرنے کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ دکھ کی اس گھڑی مےں عوامی حکومت متاثرین سیلاب کے ساتھ ہے متاثرین سیلاب کے دکھ کے اس موقع پر ان کے دکھ مےں شریک ہونے کیلئے آیا ہوں۔ متاثرین خود کو تنہا محسوس نہ کریں۔ متاثرین کو وافر مقدار مےں خوراک کی فراہمی کی جارہی ہے اسی طرح وبائی امراض کے تدارک کیلئے ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے جس کیلئے وزارت صحت کو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں مےں ادویات سے بھرے ہوئے جہاز پہنچائے۔ قبل ازیں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی بذریعہ ہیلی کاپٹر قومی شاہراہ پر لگائی گئی خیمہ بستی پہنچے تو کمشنر بہاولپور میاں مشتاق احمد نے ضلع رحیم یار خان مےں سیلاب سے ہونیوالی تباہی بارے بریفنگ دی اس موقع پر وفاقی وزیراطلاعات قمر الزماں کائرہ، وفاقی وزیر صحت مخدوم شہاب الدین، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مولانا حامد سعید کاظمی، رئیس محبوب احمد، ایم این اے جاوید اقبال وڑائچ، ایم پی اے جاوید اکبر ڈھلوں، جاوید حسن داد گجر، مائزہ حمید گجر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ بعدازاں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے سیلاب سے متاثرہ افراد مےں خوراک کے پیکٹ تقسیم کئے‘ خیمہ بستی مےں موجود خواتین کے مسائل دریافت کئے۔ ایک موقع پر وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی معمر خواتین کے ساتھ زمین پر بیٹھ گئے اور سیلاب سے متاثرہ خواتین کو یقین دہانی کروائی کہ حکومت ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ان کیلئے خوراک کی کوئی کمی نہیں جبکہ انہیں وبائی امراض سے بچاﺅ کیلئے ادویات بھی وافر مقدار مےں فراہم کی جائینگی۔ انہوں نے ان عمر رسیدہ خواتین کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے سیلاب سے تباہ ہونے والے گھر تعمیر کرکے دے گی اور انہیں گھروں مےں دوبارہ آباد کرنے کیلئے 20 ہزار روپے بھی دئےے جائیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے وفاقی وزیر صحت کو ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد سیلاب سے متاثرہ علاقوں مےں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائےں۔ وزیراعظم گیلانی نے بھونگ کے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔ دریں اثناءنورپور نورنگا میں عامر یار وارن کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت 5 سال پورے کرے گی‘ مخالفین صبر سے کام لیں کیونکہ عوام نے ہمیں 5 سال کے لئے منتخب کیا ہے۔ سیلاب سے متاثرہ افراد خود کو تنہا نہ سمجھیں حکومت ان کے ساتھ ہے تباہ کن سیلاب نے پورے ملک کو متاثر کیا ہے۔ متاثرین کی بحالی اولین ترجیح ہے۔ جنوبی پنجاب کی محرومیاں پیپلز پارٹی کی حکومت ختم کرے گی‘ جلد بازی کی بات کرنے والوں کو مزید ڈھائی سال انتظار کرنا ہو گا۔ تمام سیاسی جماعتیں سیلاب کی بتاہ کاریوں پر قابو پانے میں حکومت کی مدد کریں۔ بھٹو کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔ فیصل آباد سے ملتان اور بہاولپور تک موٹروے تعمیر کی جائے گی۔ پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جس نے عوام کو عزت نفس دی‘ جنوبی پنجاب کے لوگوں کو پسماندہ رکھا گیا‘ عوام سے کیا گیا ایک ایک وعدہ پورا کریں گے۔ میرا تعلق اسی علاقے سے ہے‘ عوام کے مسائل ہم حل نہیں کریں گے تو کون کرے گا۔ حکومت سیلاب زدگان کی مدد کے لئے کوشاں ہے‘ پوری دنیا ہمارے ساتھ ہے‘ متاثرین کی بحالی اولین ترجیح ہے۔ این ایف سی ایوارڈ اور 1973ءکا آئین بحال کر کے وعدہ پورا کر دیا‘ اپنے فنڈز روک کر غریب عوام کی مدد کریں گے۔ وزیراعظم نے صادق آباد‘ جمال الدین والی خیمہ بستی میں متاثرین سیلاب سے ان کے مسائل معلوم کئے اور ان میں نقد رقوم تقسیم کیں۔
گیلانی / متاثرین
Post New Comment