شہبازشریف اہلیت کیس اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ ہے‘ تفصیل سے سنیں گے : جسٹس جاوید اقبال

ـ 20 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ میں وزیراعلی ٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیت کے حوالے سے مقدمے کی سماعت منگل 23 فروری تک کےلئے ملتوی کردی گئی۔ جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں قائم بینچ نے شہباز شریف کی اہلیت سے متعلق شاہد اورکزئی کی درخواست کی سماعت شروع کی تو اٹارنی جنرل انورمنصور نے عدالت کو بتایا کہ ان کی طبیعت خراب ہے، اس لئے وہ دلائل نہیں دے سکیں گے۔ پنجاب حکومت کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ان کے دلائل سن لئے جائیں۔ تاہم عدالت نے انہیں روک دیا ۔اس موقع پر ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس جاوید اقبال نے کہاکہ یہ ایک اہم مقدمہ ہے جس کی نظیر اس سے پہلے موجود نہیں ہے۔ اس لئے عدالت کی ذمہ داری زیادہ ہے۔عدالت اس مقدمے کو تفصیل سے سنے گی۔ جس کے بعد سماعت منگل تک کےلئے ملتوی کردی گئی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions