قومی و بین الاقوامی معاملات پر پاکستان کے تناظر سے گہری نظر رکھنے والا نوائے وقت گروپ حالیہ سیلاب کے نتیجے میں پیدا ہونے والے ملک گیر المیے پر انسانی نقصانات کے ساتھ ساتھ آبی ذخائر کی تعمیر پر بھی اپنا نظریاتی اور روایتی موقف رکھتا ہے۔ نوائے وقت نے اس حوالے سے مجوزہ کالاباغ ڈیم کی تعمیر کو موضوع بناتے ہوئے قومی ریفرنڈم کا انعقاد کیا جس میں ہرعمر اور مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کر رہے ہیں۔ ادارے نے لوگوں کی آرا پرمبنی ریفرنڈم کے نتائج کو مرتب کرنے کیلئےایک الگ شعبہ قائم کیا ہے۔
اس ریفرنڈم میں شریک افراد کا کہنا ہے کہ یہ نہ صرف ایک قومی خدمت ہے بلکہ اس کے انعقاد سے کالاباغ ڈیم کے حوالے سے پائے جانے والے تحفظات کو بھی دور کرنے کا موقع ملے گا۔
بلاشبہ تخریب سے تعمیر کے پہلو نمودار ہوتے ہیں اور حالیہ سیلاب نے بھی ہمیں بحیثیت قوم اپنے قومی مفادات پر سوچنے اور اکٹھا ہونے کا موقع دیا ہے۔
Post New Comment