بتایا گیا ہےکہ شہری علاقوں میں بارہ سے چودہ گھنٹےجبکہ دیہی علاقوں میں چودہ سے سولہ گھنٹے کی بدترین لوڈ شیڈنگ سے گھریلو اورصنعتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ حبس اور شدید گرمی کے باعث بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافےکی وجہ سے گیپکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا گیا ہےحبس کے باعث گھریلو اور تجارتی سرگرمیاں ماند پڑ چکی ہیں جبکہ لوڈ شیڈنگ میں ہونیوالے اضافے سے تاجر برادری کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گوجرانوالہ میں ایس ایم ای کاٹیج انڈسٹری کے ہزاروں یونٹس بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے متاثر ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے گیپکو حکام کا کہنا ہے کہ کمپنی کو اس وقت اٹھارہ سو میگا واٹ کی ضرورت ہے جبکہ پیپکو کی جانب سے اس وقت بارہ سو میگا واٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے جس کے باعث گیپکو کو چھ سو میگا واٹ شارٹ فال کا سامنا ہے جس کے باعث لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ ہوا ہے۔
Post New Comment