زرداری، گیلانی، ہوتی امریکی ایجنڈے کیلئے کام کر رہے ہیں: منور حسن

ـ 19 جولائی ، 2010
  • Adjust Font Size

چترال (ثناءنیوز) امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی شکست نوشتہ دیوار ہے، افغان طالبان نے امریکہ کو دیوار سے لگا دیا ہے اور افغانستان میں شکست امریکہ کا مقدر ہے۔ افغانستان میں امریکہ شکست کا بدلہ پاکستان سے لینا چاہتا ہے اور اس مقصدکے لیے ہماری فوج کو اپنے ساتھ ملا لیا ہے۔ امریکہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر قبضہ کر کے پاکستان کو غیر مستحکم کر نے کی سازشیں کر رہا ہے۔ زرداری، گیلانی اور ہوتی سب امریکہ کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے کام کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چتر ال کے سہ روزہ دورے کے دوسرے روز بروز گولدہ میں سابق ممبر قومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی کے صاحبزادے کے دعوت ولیمہ کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ منور حسن نے کہا کہ جس معاشرے میں جو نظام قائم ہوتا ہے لوگ اس کے مطابق زندگی گزارتے ہیں۔ ہمارے معاشرے میں اس وقت ظلم اور اللہ سے بغاوت کا نظام قائم ہے اور اس کو بدلے بغیر پُرامن ، سود سے پاک اور انصاف پر مبنی معاشرہ قائم نہیں ہو سکتا۔ امریکہ اور آئی ایم ایف نے ہمار ا محاصرہ کر رکھا ہے، ملک کا بچہ بچہ آئی ایم ایف کا مقروض ہے۔ ایک طرف حکمرانوں کی آشیرباد سے قبائلی علاقوں پر ڈرون حملے ہو رہے ہیں دوسری طرف اپنی فوج ان پر گولے برسا رہی ہے۔ قبائلی عوام محب وطن اور مغربی سرحدات کے محافظ ہیں انھوں نے کشمیر آزاد کرایا ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions