ایبٹ آباد + لاہور (آئی این پی + نامہ نگاران) ملک بھر میں ایک بار پھر بجلی کا بحران سنگین شکل اختیار کر گیا ہے اور بجلی کی طلب و رسد میں 6300 میگاواٹ کا فرق پڑ گیا ہے۔ ادھر واپڈا ذرائع کے مطابق رینٹل پاور سٹیشنوں کا معاملہ کھٹائی میں پڑنے کے باعث دسمبر 2009ء تک لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے برعکس بحران سنگین ہو جائے گا۔ دوسری جانب نامہ نگاران کے مطابق جھنگ سمیت کئی شہروں میں 18 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا جبکہ عارفوالا میں کالج اور سکول کے طلبا نے لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی جلوس نکالا اور حکومت کیخلاف زبردست نعرے لگائے اور لوڈشیڈنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ مسلسل 4,4 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ سے کاروبار بند ہو کر رہ گئے جبکہ بجلی کی بندش سے کئی علاقوں میں پینے کا پانی بھی نایاب ہو گیا۔
Post New Comment