اسلام آباد (جی این آئی) وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کو توانائی پر سبسڈی کے خاتمے اور اصلاح شدہ جنرل سیلز ٹیکس نافذ کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ عالمی مالیاتی فنڈ کے وفد نے جیری یووانس کی سربراہی میں اسلام آباد میں وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کی معاشی اور اقتصادی صورتحال پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے وفد کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ حکومت توانائی پر دی جانے والی سبسڈی ختم کر دے گی اور اصلاح شدہ جنرل سیلز ٹیکس نافذ کیا جائے گا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ پالیسی مذاکرات پانچ اگست سے شروع ہوں گے جو بارہ اگست تک جاری رہیں گے۔ توقع ہے کہ ستمبر تک آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کی ادائیگی کر دے گا۔
Post New Comment