صدارتی حکمنامے کی واپسی خوشخبری ہے نہ زرداری گیلانی کی جگہ لینا چاہتا ہوں : نوازشریف

حوالہ : گھوٹکی (مانیٹرنگ نیوز + ایجنسیاں) ـ 18 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

گھوٹکی (مانیٹرنگ نیوز + ایجنسیاں) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم یوسف گیلانی کو ہٹا کر خود بیٹھنے کا متمنی نہیں، نہ ہی صدر آصف زرداری کی جگہ لینا چاہتا ہوں، صداری حکمنامے کو واپس لینا خوشخبری نہیں، خوشخبری یہ ہے کہ عوام کو انصاف ملے اور ملک مےں گڈ گورننس کا راج ہو، 2 سال مےں کسی وعدے پر عمل نہیں ہوا، تنگ آکر یہ کہا کہ صدر زرداری جمہوریت کےلئے خطرہ ہےں، حالات یہاں تک نہیں پہنچنا چاہئیں تھے۔ وہ گذشتہ روز گھوٹکی مےں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ نواز شریف نے کہا کہ آصف زرداری کو بینظیر بھٹو کے دستخط کئے ہوئے میثاق جمہوریت کی لاج رکھنی چاہئے۔ حکومت کا دوسرا سال ختم ہونے کو ہے ابھی تک سترھویں ترمیم ختم نہیں کی گئی وفاقی حکومت کی ناقص کارکردگی سے آج ہرشخص پریشان ہے۔ زرداری کے ہاتھوں مجھے ڈوگر کورٹ سے نااہل قرار دلوایا گیا۔ ہم نے آصف زرداری سے صرف جمہوری ایجنڈے پر چلنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اگر گڈ گورننس نہیں ہوگی تو جمہوریت بھی خطرے میں رہے گی، مجھے امید ہے اس مرتبہ سندھ کے عوام میرا بھرپور ساتھ دیں گے۔ نوازشریف نے کہا کہ میثاق جمہوریت پرعمل کیا جاتا تو عدلیہ بحران کبھی پیدا نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری غلطیوں کی وجہ سے مشرقی پاکستان علیحدہ ہوا، پچھلے دنوں ہم نے جو فیصلے کئے آخر کار تھک ہار کر کئے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے کوئی گلہ نہیں، پیپلز پارٹی محترمہ کی پارٹی ہے جس کا احترام کرتے ہےں۔ نواز شریف نے کہا کہ سندھی ساتھ دیں، موقع ملا تو چشمہ جہلم لنک کینال سمیت صوبے کے تمام مسائل حل کر کے سندھ کے اعتراضات دور کروں گا۔ وزیراعظم اگر قوم کو کوئی خوشخبری دینا چاہتے ہےں تو وہ عوام کے مسائل کے حل کی خوشخبری دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پتلے نذر آتش کرنے سے آگے کی سوچ رکھنی چاہئے۔
نواز شریف

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions