اسلام آباد (نمائندہ خصوصی + مانیٹرنگ ڈیسک + ایجنسیاں) وزےراعظم ےوسف گےلانی نے مسلم لےگ(ن) کے قائد نواز شرےف کو لاہورہائےکورٹ کی جانب سے ان کی نااہلی کے حوالے سے دائر پٹےشن مسترد کئے جانے کے فےصلہ پر مبارکباد دی ہے،وزےراعظم ہاوس کے ترجمان کے مطابق منگل کی رات وزےراعظم نے نواز شرےف کو ٹےلی فون کےا جس مےں انہوں نے کہا کہ ججز کی بحالی کا معاملہ جلد خوش اسلوبی سے حل کر لےا جائے گا، پےپلزپارٹی مےثاق جمہورےت پر پوری طرح عملدرآمد کرنا چاہتی ہے، ججوں کی بحالی کے حوالے سے عدالت عظمیٰ جو بھی فےصلہ کرے گی حکومت اسے من وعن قبول کرے گی،ذرائع کے مطابق اس موقع پروزےراعظم نے ججوں کی تعےناتی کے حوالے سے پےدا ہونے والی صورتحال کے بعد دونوں سےاسی جماعتوں مےں بڑھتی ہوئی کشےدگی کو ختم کرنے کی درخواست کی ،وزےراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کے موجودہ حالات مےں دونوں بڑی سےاسی جماعتوں مےں کسی بھی قسم کا تصادم ملک وقوم کےلئے نقصان دہ ہوگا،ہمےں آپسی تصادم سے گرےز کرنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ پےپلزپارٹی تمام اہم معاملات پر مشاورت کے عمل پر ےقےن رکھتی ہے پہلے بھی ہم نے تمام اہم ملکی امور پر تمام سےاسی جماعتوںکو اعتماد مےں لےا اور آئندہ بھی اعتماد مےں لےتے رہےں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے لیڈرز نے عظیم قربانیاں دی ہیں اور وہ ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد کو یقین دلایا کہ دونوں بڑی جماعتیں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) مختلف آمرانہ حکومتوں کی جانب سے آئین میں کی گئی ترامیم ختم کرنے کیلئے ملکر کوششیں کریں گے۔ نواز شریف نے فون کرنے اور مبارکباد دینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
لاہور (خبر نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت 1994ءمیں پیپلز پارٹی کے دور میں خریدی گئی فرانسیسی آبدوزوں کے سودے میں 49.50 ملین ڈالر کمیشن وصول کرنے کے الزامات کی مکمل تحقیقات کرے اور اس میں ملوث سیاسی، سول اور دیگر افراد کے نام منظر عام پر لاکر قوم کی خون پسینے کی کمائی ہڑپ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ وہ رائےونڈ میں فیصل آباد سے آنے والے مسلم لیگی رہنماﺅں اور کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔ نوازشریف نے برہم ہوتے ہوئے کہا کہ ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں، کوئی احتساب سے بالاتر نہیں۔ سب کے ساتھ قانون آئین کے تحت ہی سلوک کیا جائے۔ جہاں آٹا، چینی، بجلی، تعلیم اور صحت جیسے مسائل ہیں وہاں صرف ایک سودے میں تقریباً 4 ارب روپے کی رشوت نہایت دکھ اور تکلیف کی بات ہے، غریب عوام بنیادی سہولیات کےلئے ترس رہے ہیں مگر حکمران اور مراعات یافتہ طبقہ نے ان کی خون پسینے کی کمائی کو بری طرح لوٹا ہے۔ یہی وجہ ہے ہم آج کشکول تھام کر دربدر بھیک مانگ رہے ہیں ایک طرف ملکی دولت کو لوٹا جاتا رہا دوسری طرف آئین توڑنے اور وفاداریاں تبدیل کرنے جیسے گھناﺅنے جرائم کئے جاتے رہے ہیں، ایسے لوگوں کو سزا دینے کے بجائے گارڈ آف آنر دیئے جاتے ہیں۔ حکومت کو عزت و آبرو کے ساتھ اپنی 5 مدت پوری کرنی چاہئے، ہمارے لئے انتظار کرنا کوئی نئی بات نہیں مگر اقتدار کی منتقلی آئین اور قانون کے مطابق ہونی چاہئے۔ مسلم لیگ (ن) نظام کو بچانے کے لئے مکمل صبرو تحمل سے کام لے رہی ہے مگر یہ حکومت کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا فرض پورا کرے اور جمہوریت کے استحکام کے لئے گڈ گورننس کی مثال قائم کرے۔ آصف علی زرداری اور ان کے رفقا کو یہ احساس کرنا چاہئے کہ جمہوریت کی بقا اور استحکام ملکی سالمیت کےلئے بے حد ضروری ہے۔ دریں اثناءنوازشریف نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکہ کے حوالے کرنیوالے فوجی ڈکٹیٹر سے اس امر پر جوابدہی ہونی چاہئے اور حکومت کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے ممکنہ حکومتی اور سفارتی کوششیں بروئے کار لانی چاہئیں۔ یہ بات انہوں نے گذشتہ روز فوزیہ صدیقی سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے ملاقات میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے امریکہ میں رونما ہونیوالے سلوک‘ انہیں مجرم ٹھہرانے کے عمل اور اس حوالے سے اپنی حکومت اور سفارتخانے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا جس پر نوازشریف نے انہیں صبر اور حوصلہ سے کام لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اہل پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں اور ہم ہر سطح پر اس حوالہ سے آواز اٹھائینگے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے نوازشریف کو حکام کے حوالہ سے شکایات سے بھی آگاہ کیا جس پر نوازشریف نے کہا کہ قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں اور وہ دن دور نہیں جب ڈاکٹر عافیہ صدیقی رہا ہوں گی۔ آن لائن کے مطابق نوازشریف نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی قوم کی بیٹی ہے اور ضرور وطن واپس آئیگی۔ میری جتنی بھی امریکی وفود سے ملاقاتیں ہوئی ہیں‘ میں نے ڈاکٹر عافیہ کیس کو اجاگر کیا ہے۔ عافیہ کی رہائی کیلئے سفارتی سطح پر بھی دباﺅ ڈالا جائیگا۔ بعدازاں ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے نوازشریف کی کوششوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
Post New Comment