پاکستان کے مختلف شہروں میں یوم عافیہ کے حوالے سے احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کئے گئے،مظاہرین نے امریکا کیخلاف شدید نعرے بازی کی

ـ 16 ستمبر ، 2011
  • Adjust Font Size
پاکستان کے مختلف شہروں میں یوم عافیہ کے حوالے سے احتجاجی ریلیاں  اور مظاہرے کئے گئے،مظاہرین نے امریکا کیخلاف شدید نعرے بازی کی

کراچی میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام عافیہ صدیقی ڈے منایا گیا اور عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے اہلخانہ نے بھی شرکت کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی منور حسن کا کہنا تھا کہ حکمران ڈالروں کے عوض بک چکے ہیں۔ امریکہ میں حسین حقانی اور پاکستان میں صدر آصف علی زرداری نے قوم کی بیٹی کی رہائی کے لیے تاحال کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔
لاہور میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے باہر ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی بازیابی کےلیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماﺅں نے حکومت سے اپیل کی کہ سفارتی تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کو یقینی بنایا جائے۔مظاہرین نے عافیہ ڈے کی یادداشت بھی امریکی قونصلیٹ میں پیش کی۔ ملتان میں بھی یوم عافیہ کے حوالے سے جماعت اسلامی کے سینکڑوں کارکنوں نے عافیہ صدیقی کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حق میں امریکا کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔ادھراسلام آباد میں ڈاکٹر عافیہ ڈے کے حوالے سے منقعدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نےکہا کہ مشرف نے ڈاکٹر عافیہ کوامریکہ کے حوالے کیا امریکیوں نے اس پر تشدد کیا اور سزا سنا دی ،ہمارے حکمران اس پر خاموش ہیں جبکہ تین پاکستانیوں کے قاتل ریمنڈ ڈیوس کو امریکہ کے حوالے کر دیا گیا ۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions