”مسائل حل نہیں ہوتے“ 40سینیٹرز کی اجلاس کے بائیکاٹ کی دھمکی

ـ 16 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (آن لائن/ ثنا نیوز) حکمران جماعت میں شامل اتحادی جماعتوں کے 40سینیٹرز نے نوکریوں میں کوٹہ نہ دینے اور مسائل حل نہ کئے جانے پر 25مارچ کو شروع ہونے والے سینٹ کے اجلاس کے بائیکاٹ کی دھمکی دیدی ہے۔ جے یو آئی (ف) اور اے این پی کے ذرائع کے مطابق سینٹ میں قائد ایوان نیئر بخاری کی زیر صدارت ہونے والے پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز نے شکایات کے انبار لگا دیئے اور کہا کہ ان کے مسائل حل نہیں ہوتے ان کے لوگوں کو نوکریاں تک نہیں دی جاتیں وہ ایک نائب قاصد تک کی سفارش نہیں کرسکتے صرف انہیں قانون سازی اور کورم پورا کرنے کیلئے رکھا گیا اور یہ صورتحال اب قابل قبول نہیں۔ ان ارکان نے واضح کیا ہے کہ تحفظات دور نہ ہونے پر 18ویں ترمیم سمیت کسی آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنیں گے۔ تحفظات دور کئے بغیر سینٹ کا اجلاس طلب کیا گیا تو ایوان میں جانے کے بجائے پارلیمنٹ ہاﺅس کے کیفے ٹیریا میں بیٹھیں گے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions