بچوں کی نگہداشت و تعلیم سے متعلق کانفرنس حوصلہ افزا اقدام ہے: بیگم یوسف رضا گیلانی

ـ 16 اپریل ، 2009
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بیگم فوزیہ یوسف رضا گیلانی نے جو ان دنوں ملائشیا میں ہیں وزیراعظم کی اہلیہ داتن روسما منصور سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم این اے نفیسہ شاہ' ملائشیا میں سفیر لیفٹیننٹ جنرل طاہر محمود خان اور مسز روبینہ طاہر قاضی بھی موجود تھیں' بیگم فوزیہ یوسف رضا گیلانی بچوں کی نگہداشت کے حوالے سے کانفرنس میں شرکت کے لئے ملائشیا میں ہیں۔ بیگم فوزیہ یوسف رضا گیلانی نے کانفرنس کے دوران میزبانی پر بیگم داتن سری روسما منصور کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں شریک ممالک کو بچوں کی نگہداشت و تعلیم کے سلسلے میں مدد ملے گی' بیگم داتن سری روسما منصور نے کانفرنس میں شریک ہونے پر بیگم فوزیہ یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کیا۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions