2008-9 کے دوران 9 ارب روپے کی گیس چوری ہوئی

ـ 15 جون ، 2009
  • Adjust Font Size

لاہور (سٹاف رپورٹر) 2008-9ء کے دوران 9 ارب روپے کی گیس چوری ہو چکی ہے جس کی وجہ سے سوئی نادرن امسال بھی گیس چوری کم کرنے کا ہدف(5.1 فیصد) حاصل کرنے میں ناکام رہے گا اور اسے اوگرا کو تقریباً 4ارب جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے شعبہ یو ایف جی کی مبینہ غفلت کے باعث ہر سال گیس چوری میں اضافے کا سخت نوٹس لیا ہے۔ وزارت پٹرولیم نے سوئی نادرن انتظامیہ کو وارننگ دی ہے کہ سپیشل ٹیمیں بناکر پولیس اور مجسٹریٹ کے ہمراہ بلا امتیاز تمام سی این جی لائنیں اور میٹر چیک کیے جائیں اور ہفتہ وار رپورٹ وزارت کو بھجوائی جائے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں اس وقت سینکڑوں سی این جی سٹیش اور ہزاروں ٹیکسٹائل، فرنس ، فیکٹریوں اور ملوں میں گزشتہ دو تین برسوں سے گیس چوری کا عنصر بہت زیادہ بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے اوگرا نے گزشتہ برس سوئی ناردرن کو اڑھائی ارب جرمانہ کیا تھاجبکہ گیس چوری روکنے کے حوالے سے سوئی نادرن کی ٹاسک فورس بھی مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ لاہور‘ فیصل آباد،ملتان‘ اسلام آباد‘ اور بہاولپور‘ ریجن کے حالیہ اعدادو شمار کے مطابق سی این جی ‘ ٹیکسٹائل اور کمرشل سیکٹر میں ہر ماہ کروڑوں روپے کی گیس چوری کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ سوئی ناردرن کو اس سال گیس لائن لائسز میںامسال بھی ایک سے ڈیڑھ فیصد کمی کا ہدف دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس لائن لاسز 8فیصد تھے جن میں سے5.55فیصد نقصان سوئی ناردرن کے33لاکھ صارفین سے اورباقی اڑھائی فیصد شیئر ہولڈرز سے وصول کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس 45ہزار ملین کیوبک فٹ گیس چوری ہوئی تھی جو اس مرتبہ 42ہزار ملین کیوبک فٹ ہو گیا ہے۔سوئی ناردرن کے چیف فنانشل آفیسر عامر طفیل کا کہنا ہے کہ ہمارا 70ہزار کلو میٹر طویل نیٹ ورک ہے جس میں سب سے زیادہ لائن لاسز لیکج، گیس چوری، ریکارڈنگ لاسز اور خراب میٹروں کی وجہ سے سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گیس چوری کی زیادہ تر شکایات رٹیل سیکٹر سے ہیں اوپر سے گیس مہنگی ہوتی جا رہی ہے یہ جتنی مہنگی ہو گی چوری اتنی زیادہ بڑھتی جائے گی تاہم ہمیں امید ہے کہ اس مرتبہ لائن لاسز کم ہو نگے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions