نوائے وقت گروپ کی طرف سے کوٹ ادو اور دائرہ دین پناہ کےمتاثرین سیلاب میں امدادی اشیاء تقسیم کی گئیں ۔  

ـ 15 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size
نوائے وقت گروپ کی طرف سے کوٹ ادو اور دائرہ دین پناہ کےمتاثرین سیلاب میں امدادی اشیاء تقسیم کی گئیں ۔  

نوائے وقت گروپ کے مینجنگ ایڈیٹر جناب مجید نظامی کی ہدایت پر روزنامہ نوائے وقت اور وقت نیوز کی جانب سے سیلاب زدگان کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ روزنامہ نوائے وقت ملتان کے زیر اہتمام متاثرین کے لیےامدادی سامان پر مشتمل ٹرک چوک سرور شہید پہنچایا گیا ۔ ملتان سے بیس کلومیٹر دوراس علاقے میں کوٹ ادو اور دائرہ دین پناہ کے ہزاروں افراد پناہ لیے ہوئے ہیں۔ ڈپٹی ریذیڈنٹ ایڈیٹر شمیم اصغر راؤ اور چوک سرور شہید میں نوائے وقت کے نمائندہ چوہدری عبدالستار نے متاثرین میں سامان تقسیم کیا۔ نوائے وقت ملتان کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر جبار مفتی نے اس موقع پر متاثرین کی امداد جاری رکھے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions