سندھ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ایم کیو ایم کی کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کئے گئے

ـ 14 جولائی ، 2011
  • Adjust Font Size
سندھ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ایم کیو ایم کی کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کئے گئے

متحدہ قومی موومنٹ کی کال پر حیدر آباد میں کاروباری مراکزاور پٹرول پمپس مکمل طور پر بندہیں،سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔مختلف علاقوں میں کشیدگی کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ ایم کیو ایم کے کارکنوں کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جس کے دوران مشتعل مظاہرین نے سینئیر صوبائی وزیر ذوالفقار مرزا کا پتلہ نذر آتش کیا اور ٹائر جلائے۔ سکھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گھنٹہ گھر، نوں گوٹھ ، پرانا سکھر، شالیماراور اسٹیشن روڈ پرایم کیوایم کے کارکنوں نے ریلیاں نکالیں اور ٹائر نذر آتش کیے۔ مختلف علاقوں میں صبح سے جاری فائرنگ کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔ ادھر ٹنڈوالہ یار میں شدید فائرنگ کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصورہوکر رہ گئے ہیں۔ کاروباری اور تجارتی مراکز بند جبکہ سڑکیں ویران پڑی ہیں۔ آئی جی سندھ کی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں پولیس نے گشت میں اضافہ کردیا ہے۔ دوسری جانب دادو میں بھی جزوی ہڑتال ہے جبکہ لاہور اور ملتان میں بھی متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کئے گئے

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions