گلگت بلتستان کی گورنرڈاکٹر شمع خالد نے کہا ہے کہ عطا آباد جھیل سے اب تک کوئی بحرانی صورتحال پیدا نہیں ہوئی، متاثرین کی امداد اور تعاون کے لیے مسلسل کام کیا جارہا ہے۔

ـ 14 جولائی ، 2010
  • Adjust Font Size
گلگت بلتستان کی گورنرڈاکٹر شمع خالد نے کہا ہے کہ عطا آباد جھیل سے اب تک کوئی بحرانی صورتحال پیدا نہیں ہوئی، متاثرین کی امداد اور تعاون کے لیے مسلسل کام کیا جارہا ہے۔

کراچی آمد کے بعد ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدرآصف زرداری کے حالیہ دورہ چین میں عطا آباد جھیل سے متعلق بھی بات چیت ہوئی ہے ۔ چین زمینی راستے کی بحالی کے لئے  تعاون کررہا ہے اور اس نے تباہ ہونے والا بائیس کلومیٹر کا راستہ بھی بنا کر دینے کا وعدہ کیا ہے ۔ گورنرگلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ متاثرین کو ہرممکن سہولیات دی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں وفاقی حکومت بھی بھرپور تعاون کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان جیسے علاقے سے ان کا گورنربننا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ موجودہ حکومت عورتوں کو ان کو حقوق دلانے اورانھیں آگے لانے  کیلئے سرگرم ہے۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions