موسم کی صورتحال بہترہونے سے بجلی کا شارٹ فال کم ہوکرآٹھ سو پانچ میگا واٹ رہ گیا تاہم بعض علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ 

ـ 14 جولائی ، 2010
  • Adjust Font Size
موسم کی صورتحال بہترہونے سے بجلی کا شارٹ فال کم ہوکرآٹھ سو پانچ میگا واٹ رہ گیا تاہم بعض علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ 

وزارت پانی وبجلی کے ترجمان کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوارتیرہ ہزارآٹھ سو پانچ میگاواٹ اورطلب چودہ ہزارچھ سو دس میگاواٹ ہے۔ کے ای ایس سی کو چھ سوستر میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ اس وقت ہائیڈل ذرائع سے پانچ ہزار پانچ سوبائیس میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ تھرمل یونٹس سے دو ہزار ایک سو ترپن میگاواٹ ، آئی پی پیز سے چھ ہزارچھہتر میگاواٹ جبکہ رینٹل پاور پلانٹس سے چون میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔ ادھر بجلی کا شارٹ فال کم ہونے کے باوجود بیشتر علاقوں میں طویل اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions