اقتدار کا سرچشمہ فوج ہے‘ پارلیمنٹ اسکے سامنے بے اختیار ہے: فضل الرحمن

ـ 14 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (کامرس رپورٹر) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم پارلیمنٹ میں تنہا محسوس کر رہے ہیں‘ حکومت اور اپوزیشن ایک ہیں‘ ملک میں فوج ہی اقتدار کا سرچشمہ ہے جبکہ پارلیمنٹ ہی اس کے سامنے بے اختیار ہے‘ کالاباغ ڈیم فنی کی بجائے سیاسی مسئلہ بن چکا ہے‘ ایک نہیں کئی ڈیم بنانے کی ضرورت ہے۔ ملک میں سٹیٹ بنک سمیت تمام مالیاتی اداروں کے سربراہوں کی تعیناتی آئی ایم ایف کی منظوری پر ہوتی ہے‘ ملک کی معیشت ہمارے اختیار میں نہیں بلکہ عالمی مالیاتی اداروں کی شرائط پر ہے ملکوں کی بقا دفاعی طاقت کی بجائے اقتصادی طاقت میں ہے یہی وجہ ہے کہ 60 سال سے زائد عرصے میں کشمیر پر مضبوط موقف کے باوجود دنیا کا جھکاﺅ بھارت کی جانب ہے‘ ہمیں کامیاب خارجہ پالیسی کے لئے معاشی طور پر مستحکم ہونا چاہئے۔ انہوں نے اس امر کا اظہار گزشتہ روز لاہور ایوان صنعت و تجارت میں بزنس مین کمیونٹی کے اجلاس میں خطاب کے دوران کیا جس کی صدارت لاہور ایوان کے صدر ظفر اقبال چودھری نے کی۔ انہوں نے کہاکہ قرآن نے بغاوت کو ہی بدامنی قرار دیتا ہے جس سے ہم اس وقت دوچار ہیں۔ طالبان پرو پاکستان ہیں‘ کشمیر کے مسلہ پر خاموش ہو گئے ہیں۔ وزیر ہاﺅسنگ رحمت اللہ کاکڑ اور ظفر اقبال چودھری نے بھی خطاب کیا۔ خصوصی نامہ نگار کے مطابق مولانا فضل الرحمن لاہور کے مختصردورے کے بعد اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ قبل ازیں فضل الرحمن اور عبدالغفور حیدری نے قاری نذیر احمد سے ان کی اقامت گاہ پر ان کے پوتے کی وفات پر تعزیت کی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions