سابق صدرپرویز مشرف نے ڈرون حملوں کے بارے میں امریکہ کے ساتھ کسی قسم کا معاہدہ ہونے کے تاثر کی نفی کی ہے۔

حوالہ : WAQT News ـ 14 فروری ، 2009
  • Adjust Font Size
سابق صدرپرویز مشرف نے ڈرون حملوں کے بارے میں امریکہ کے ساتھ کسی قسم کا معاہدہ ہونے کے تاثر کی نفی کی ہے۔

اسلام آباد ائرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ ڈرون حملوں سے متعلق اُن کے دور حکومت میں کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی بڑا چیلنج ہیں ملک سے اِن کا خاتمہ کرنا ہوگا،پاکستان میں طالبان اورالقاعدہ سے لوگوں کی ہمدردیاں بڑھ رہی ہیں، طالبان اور القاعدہ میں روابط بھی موجود ہیں ۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو چیلنجوں کے ساتھ مواقع بھی میسر ہیں جن سے موجودہ حکومت کو فائدہ اٹھانا ہوگا ۔ پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ اگلے ماہ بھارت کا دورہ کریں گے جہاں کھل کر باتیں ہوں گی ۔ دنیا بھر سے اُنہیں لیکچرز کی دعوتیں موصول ہورہی ہیں جن کے بارے میں وہ غور کررہے ہیں ۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions