نوائے وقت گروپ فلڈ ریلیف فنڈکے تحت صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا ۔

ـ 14 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size
نوائے وقت گروپ فلڈ ریلیف فنڈکے تحت صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا ۔

نوائے وقت گروپ کے مینجنگ ڈائریکٹرمجید نظامی کی ہدایت پرامدادی سامان کی دوسری کھیپ ضلع نوشہرہ کے متاثرین سیلاب کے لئےبھیجی گئی ۔گھی ،چاول،چائے،خشک دودھ ،اجناس اوردیگرضروری اشیاء پرمشتمل امدادی پیکج محب بانڈہ ،امان کوٹ اور دیگرملحقہ دیہات کے ایک سو ساٹھ متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیا گیا ،امدادی اشیاء کی تقسیم کے لئے ان علاقوں کا انتخاب کیا گیا جہاں متاثرین سیلاب تاحال حکومت اورغیرسرکاری تنظیموں کی امداد سےمحروم ہیں،اس موقع پرمتاثرین نے نوائے وقت گروپ اور مجید نطامی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں نوائے وقت گروپ پہلا ادارہ ہے جس نے انھیں امداد پہنچائی ہے۔متاثرین کاکہنا تھا کہ وہ بے سروسامانی کی حالت میں پڑے ہیں اوراب تک کسی نے انھیں امداد فراہم نہیں کی ۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions