’’اللہ نے جو نعمتیں عطا فرمائی ہیں ہمیں ان کا شکر ادا کرنا ہوگا : رائیونڈ اجتماع کا دوسرا مرحلہ شروع

ـ 13 نومبر ، 2009
  • Adjust Font Size

رائے ونڈ (نامہ نگار) رائیونڈ سالانہ تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ مولانا عبدالرحمن کے بیان سے شروع گیا جبکہ بعدازاں مولانا احسان الحق اور بزرگ مولانا حاجی عبدالوہاب نے بیان کیا، تبلیغی اجتماع میں مقررین نے تبلیغی اجتماع کے فوائد بیان میں کہا کہ آپ سب کے دلوں میں خدا کا خوف اور حضرت محمدﷺ کی محبت ہے اور عہد کریں کہ نماز کی پابندی او ر برے کاموں سے توبہ کر کے صرف خداوند کریم کی دی ہوئی قلیل زندگیوں کو اللہ اور اس کے رسولﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق بنائیں گے اور اپنے اہلخانہ کو بھی سنت نبویﷺ کے مطابق زندگیاں گزارنے کے پابند بنانے میں ہر ممکن کوشش کریں گے تاکہ آخرت سنور سکے۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو نعمتیں عطا فرمائی ہیں۔ہمیں ان کا شکر ادا کرنا ہو گا اور اطاعت کرنے سے ہی اعمال سنور سکتے ہیں۔ میرے بھائیو اسلام سیکھو اور سکھائو۔ حقیقت یہ ہی ہے کہ دنیا میں ہر فن سیکھنے سے ہی آتا ہے۔ مسلمانو مسجد کے ماحول میں رہو بازاری ماحول سے دور رہو۔ سچے مسلمان بن کر اللہ تعالیٰ کے دین کو پھیلانے اور عام کرنے والوں پر اللہ تعالیٰ خوش ہوتا ہے اور ان کے لئے جنت کے دروازے کھول دیتا ہے، تبلیغی اجتماع میں سندھ سے کراچی اور دیگر شہروں بلوچستان کے صوبہ سے پنجاب کے علاوہ سرحد کے چند شہروں سے لاکھوں تبلیغی کارکنان ٹرینوں کے ذریعے رائیونڈ پہنچ چکے ہیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions