اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر زرداری سے وزیراعظم گیلانی نے ملاقات کی جس مےں سیلاب کی صورتحال اور امدادی کارروائیوں پر غور کیا گیا۔ دونوں رہنماﺅں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ سیلاب پر سیاست نہیں چمکانی چاہئے، صدارتی ترجمان کے مطابق اس ملاقات مےں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری بلایا جائے جس مےں وزرائے اعلیٰ بھی شریک ہونگے اور تمام سیاسی جماعتوں کو امدادی کارروائیوں کے حوالے سے اعتماد مےں لیا جائے گا۔ گیلانی اور نواز شریف کی ملاقات کی تجویز کو بھی سراہا گیا۔
Post New Comment