مرکزی اور صوبائی حکومتیں عوام کے تحفظ میں ناکام ہو گئیں : عمران خان

ـ 12 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (خصوصی رپورٹر) بم دھماکوں اور ان میں بیگناہوں کی اموات پر دینی و سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ مرکزی و صوبائی حکومتیں عوام کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہیں۔ جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے سیکرٹری جنرل قاری زوار بہادر، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مرکزی سینئر نائب صدر علامہ زبیر احمد ظہیر، جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سیکرٹری جنرل حافظ ابتسام الٰہی اور مرکزی رہنما محمدعلی یزدانی نے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کو آہنی ہاتھ سے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions