پاکستان کسان محاذ نے گیس، بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اکیس جون سے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔ 

ـ 11 جون ، 2010
  • Adjust Font Size
پاکستان کسان محاذ نے گیس، بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اکیس جون سے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔ 

اس بات کا اعلان محاذ کے سربراہ ایوب خان میو نے لاہورپریس کلب میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں امریکہ اور آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لئے بڑھائی جا رہی ہیں، ہم اس کی اجازت نہیں دینگے اور اکیس جون کو چاروں صوبائی دارالحکومتوں اورڈویژن کی سطح پر تحریک کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں میں قومی غیرت نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی۔ عوام بلاوجہ ٹیکس ادا نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرکے پاکستان کا پانی چوری کررہا ہے جس سے ملکی زراعت اور معیشت تباہی کے دھانے پر کھڑی ہے لیکن حکمرانوں کی اپنی عیاشیاں ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions