لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ ٹرانسپلانٹ سنٹر قائم کیا جائے گا،جس سے نہ صرف لاہور بلکہ صوبے بھر کے لوگ مستفید ہوگے۔ شہباز شریف

ـ 11 جولائی ، 2011
  • Adjust Font Size
لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ ٹرانسپلانٹ سنٹر قائم کیا جائے گا،جس سے نہ صرف لاہور بلکہ صوبے بھر کے لوگ مستفید ہوگے۔ شہباز شریف

ایوان وزیر اعلٰی میں صوبائی دارالحکومت اور صوبے کے دیگر حصوں میں صحت کے منصوبوں کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ٹرانسپلانٹ سنٹر کے لئے بہترین جگہ کا انتخاب کیا گیا ہے جس سے عوام کو جگر اور گردے کی ٹرانسپلانٹیشن کی سہولیات میسر ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے ہر تحصیل میں موبائل ہسپتال دئیے جائیں گے جبکہ شاہدرہ میں تین سو بستروں پر مشتمل ہسپتال کے منصوبے کو جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ میاں شہباز شریف نے اس موقع پر سمن آباد میں چالیس بستروں پر مشتمل ہسپتال کے منصوبے پر جلد کام شروع کرنے اور مزنگ ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions