خیبر پی کے میں شدت پسندوں‘ اشتہاریوں اور 10 ہزار سرکاری ملازمین کا ریکارڈ بھی سیلاب کی نذر

ـ 11 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

پشاور (فرزانہ شاہ / نیشن رپورٹ) خیبر پی کے میں شدت پسندوں‘ اشتہاریوں کا ریکارڈ اور 10 ہزار گورنمنٹ ملازمین کی سرکاری فائلیں بھی سیلاب کی نذر ہو گئیں۔ ذرائع نے دی نیشن کو بتایا کہ عمر پولیس سٹیشن پشاور‘ سوات پولیس لائن‘ ٹانک سٹی پولیس سٹیشن‘ مدین‘ بحرین‘ دیر اور کالام پولیس کی فائلیں بھی سیلاب میں بہہ گئیں۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شدت پسندوں کا ڈیٹا ضائع ہونے سے بہت سے مزاحمت کاروں کی تلاش مشکل ہو جائیگی اور وہ آسانی سے ملک کے دیگر حصوں میں جا سکیں گے جبکہ ہیلتھ‘ ایجوکیشن‘ پولیس‘ زراعت اور دیگر حکومتی اداروں نے اپنے ملازمین کا گمشدہ ریکارڈ کی رپورٹ جمع کرائی ہیں۔ اداروں کے مطابق اب ریکارڈ کو دوبارہ جمع کرنے پر 10 بلین خرچ آئیگا۔ ان دستاویزات کی وجہ سے حکام کو ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی‘ ترقیاں دینے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ نوشہرہ کی عدالتوں میں مقدمات کا ریکارڈ بھی سیلاب میں بہہ گیا ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions