اسرائیل اور بھارت نہیں چاہتے پاکستان طالبان سے مذاکرات کا رابطہ بنے:: حمید گل

ـ 10 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (نیوز ڈیسک) آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلی جنس کے سابق سربراہ جنرل (ر) حمید گل نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل یہ نہیں چاہتے کہ پاکستان طالبان کے ساتھ مذاکرات کا رابطہ بنے۔ پاکستان کو غلط راستے پر دھکیلا جا رہا ہے۔ سعودی عرب بھی اب طالبان کے ساتھ تعلقات بحال کرنا چاہتا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اتحادی فوج کی ناکامی کے بعد افغانستان پر قبضے کا آخری مرحلہ شروع ہو گےا ہے اور ہر عسکری جماعت اپنے علاقے پر اپنا کنٹرول رکھنا چاہتی ہے‘ طالبان محض اپنے علاقے پر کنٹرول چاہتے ہیں‘ دوسرے کے علاقے میں جا کر قبضے کی کوشش نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے کردار کی اس لئے مخالفت کرتا ہے کیونکہ اسے اپنی سرمایہ کاری ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions