گوادر(آن لائن/ثنا نیوز) غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے دبئی جانے والے54پاکستانی شہری ایران کی حدود میں سمندر مےں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہےں۔ تفصیلات کے مطابق 3لانچوں پر مشتمل قافلہ5فروری کو گوادر کے راستے دبئی جارہا تھا کہ اےرانی سمندری حدود مےں اونچی لہروں کے باعث2لانچےں سمندر مےں ڈوب گئیں جبکہ تےسری لانچ بحفاظت واپس پہنچ گئی ہے‘ واپس آنے والے سوار ےعقوب کھوسہ اور دےگر ساتھی جو ڈےرہ غازی خان کے رہائشی ہےں انہوں نے اپنے اہل خانہ کو فون پر بتاےا کہ طغےانی آنے کے باعث ہم سے آگے دو لانچےں جن مےں54افراد سوار تھے وہ ڈوب گئیں اور ہم بحفاظت بلوچستان سے ملحقہ ساحل پر آگئے ہےں تاہم ابھی تک ان لوگوں نے گھر والوں کے علاوہ کسی کو بھی اطلاع نہےں دی اور نہ ہی ےہ معلوم ہو سکا ہے کہ وہ کون سی جگہ پر ہےں۔ ڈوبنے والے زیادہ تر افراد کا تعلق پنجاب سے ہے۔
Post New Comment