سعودی عرب‘ یو اے ای‘ ترکی کے سوا کسی نے امداد نہیں دی: بابر اعوان

ـ 10 جون ، 2009
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ سوات آپریشن کو خفیہ رکھنا ہی بہتر تھا‘ گلی محلوں میں اعلان نہیں کر سکتے تھے‘ یہ الزام غلط ہے کہ ہم ڈالرز کے لئے آپریشن کر رہے ہیں‘ ہماری فوج دنیا کی سب سے مشکل جنگ لڑ رہی ہے‘ بھوسے کو اناج سے الگ کرنا بہت مشکل کام ہوتا ہے‘ دہشت گرد ہمارے ہی لوگوں میں گھسے ہوئے ہیں جنہیں غیر ملکی فنڈز اور حمایت حاصل ہے۔ ’’وقت نیوز‘‘ کے پروگرام ’’بروقت‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ عملی طور پر ابھی تک کسی ملک نے ایک ڈالر بھی نہیں دیا صرف سعودی عرب نے 2 جہاز امداد بھیجی ہے۔ اس کے علاوہ عرب امارات اور ترکی مدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ حکومت گئی جو ڈالروں کے لئے آئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان پاکستان کا صوبہ نہیں ہے کہ وہاں کے حالات پر قابو پائیں یا مداخلت کریں۔ بھارت کی نئی لیڈر شپ کے لئے امتحان ہے کہ وہ مذاکرات کے دروازے بند کرتی یا کھولتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کوئی شورش نہیں ہے‘ بس آمریت کے سلوک پر بلوچوں میں مزاحمت پیدا ہوئی تاہم ہمیں وہاں اعتماد سازی کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ اب بلوچوں کو بلوچستان کی معدنیات‘ گیس اور گوادر پورٹ میں حصہ دیا جا رہا ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions