پاکستان اور بنگلہ دیش میں وفود کے تبادلوں کا خیرمقدم کرتے ہیں: اشتیاق حسین

ـ 9 مئی ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان میں بنگلہ دیشی ہائی کمشن کے پریس اتاشی محمد اشتیاق حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیشی میڈیا دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات پروان چڑھانے میںپل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا دونوں ممالک کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نوائے وقت کے ایڈیٹر انچیف محترم مجید نظامی کے ساتھ ملاقات کے بعد نوائے وقت اور دی نیشن کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 75بنگلہ دیشی طلباءو طالبات پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جن میں سے دس طلبا لاہور میں ہیں جبکہ پاکستان کے46طلباءبنگلہ دیش کے مختلف میڈیکل کالجز میں زیر تعلیم ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میڈیکل خاص طور پر اوپن ہارٹ سرجری کے میدان میں ہمارے ڈاکٹرز کی تربیت کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کے تبادے کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں اور عوام کے درمیان زیادہ سے زیادہ رابطے بڑھانے چاہئیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی طرح بنگلہ دیش میں بھی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے مگر وہاں بجلی کسانوں کو ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جاتی ہے جبکہ گیس گھریلو صارفین کو مقررہ نرخوں پر دی جاتی ہے۔ بنگلہ دیش کے پریس اتاشی نے بتایا کہ وہ گزشتہ دو برس سے اسلام آباد میں بنگلہ دیش ہائی کمشن میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور میں چاہتا ہوں کے دونوں ممالک کے طلبائ، صحافیوں اور ثقافتی گروپوں کو وقفے وقفے سے ایک دوسرے کے ممالک کا دورہ کرنا چاہئیے تاکہ انہیں خطے کے ممالک کو درپیش مسائل سے آگہی حاصل ہو سکے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions