شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کا حملہ‘ 5 افراد جاں بحق

حوالہ : میران شاہ (مانیٹرنگ ڈیسک/ ثنا نیوز) ـ 9 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

میران شاہ (مانیٹرنگ ڈیسک/ ثنا نیوز) شمالی وزیرستان کے علاقہ میران شاہ بازار میں امریکی جاسوس طیاروں کے میزائل حملے میں 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جاسوس طیارے نے میران شاہ کے نزدیک مالے سرائے خان کے علاقہ میں 5 میزائل داغے جس سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا اور پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا‘ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ثنا نیوز کے مطابق سرکاری ذرائع نے پانچ افراد کے مارے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ میزائل میران شاہ شہر کے قریب گرے۔ امریکی حملے کے بعد مقامی قبائل نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور کسی کو بھی علاقے میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
میزائل حملہ

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions