محترمہ فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان میں قائداعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ جدوجہد کی اور پاکستان کے حصول میں خواتین کو متحرک کرنے میں اہم کردارادا کیا۔ کرتی نظرآتی ہیں۔ ان کے بارے میں یہاں تک کہا جاتا ہے کہ محترمہ، قائداعظم محمد علی جناح کی ہمت اور حوصلہ تھیں، تحریک جدوجہد آزادی میں جہاں مادرملت کا کرداربہت واضح نظرآتا ہے وہیں قائداعظم کی وفات کے بعد بھی محترمہ فاطمہ جناح نے پاکستان کی سالمیت اور بقا کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھی۔ محترمہ فاطمہ جناح نے آمروقت جنرل ایوب خان کے خلاف صدارتی الیکشن میں حصہ لیا، جس میں انہیں دھاندلی سے شکست دی گئی جس پرتاریخ آج بھی ایوب خاں کو شرمندہ کر رہی ہے۔ یوم مادرملت پر ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس سلسلے کی مرکزی تقرب ایوان کارکنان میں ہوگی جس میں محترمہ کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
Post New Comment