تازہ ترین:

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی کارکردگی مایوس کن ہے‘ وزارت دفاع سے الگ کیا جائے : قائمہ کمیٹی

ـ 9 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی کارکردگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے اسے وزارت دفاع سے الگ کرنے کا مطالبہ کردیا۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن عذرا فضل کی زیر صدارت پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوا جس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی تاہم اراکین ان کی بریفنگ سے مطمئن نہیں تھے اور ان کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کی کارکردگی مایوس کن ہے ۔ ایئرپورٹس کا نظام انتہائی ناقص اور عالمی معیار کے ہرگز مطابق نہیں ہے مسافر جب جہاز سے اترتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ وہ کسی ایئرپورٹ کی بجائے بس کے اڈے پر اترے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وزارت دفاع کا کام نہیں کہ وہ سول ایوی ایشن کے معاملات دیکھے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو مواصلات یا ٹرانسپورٹ کی وزارت کے ماتحت کیا جائے اراکین نے ائیرپورٹس کے گردونواح میں سول ایوی ایشن کی طرف سے کمرشل سرگرمیوں پر بھی تحفظات کااظہار کیا اور کہا کہ یہ سول ایوی ایشن کا کام نہیں ہے کہ وہ بزنس کرتی پھریں اسے اپنی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھانا ہونگے ۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions