لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں مےں ڈاکووں اور چوروں نے متعدد شہرےوں سے لاکھوں روپے مالےت کی نقدی، زےورات، موبائل فون، موٹر سائےکلےں اور گاڑےاں لوٹ لےں‘ رےس کورس کے علاقہ مےں ڈاکووں نے رےنٹ اے کار کا کاروبار کرنے والے شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دےا۔ رےس کورس کے علاقہ مےں حبےب اللہ روڈ پر 45 سالہ حاجی الےاس نے رےنٹ اے کار کا دفتر بنا رکھا تھا جہاں دو مسلح ڈاکووں نے مزاحمت کرنے پر انہیں فائرنگ کر کے شدےد زخمی کر دےا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ فائرنگ کی آواز سن کر مقامی افراد اکٹھے ہو گئے اور خون میں لت پت زخمی حاجی الےاس کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کراےا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ اطلاع ملنے پر پولےس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے بھجوا کر تفتےش شروع کر دی ہے۔ ورثا کے مطابق ان کی کسی سے دشمنی نہےں۔ پولےس کے مطابق شبہ ہے کہ انہیں لےن دےن کے تنازعہ پر قتل کےا گےا ہے‘ جوہر ٹاﺅن مےں ڈاکوﺅں نے حےدر کے گھر سے ساڑھے سات لاکھ روپے مالےت، گرےن ٹاﺅن مےں بدرالدےن کے گھر سے 6 لاکھ مالےت، باغبانپورہ مےں نعمان جعفری کے گھر سے سوا پانچ لاکھ مالےت، اسلام پورہ مےں وسےم کے گھر سے 4 لاکھ مالےت، کاہنہ مےں ناصر محمود کے گھر سے 3 لاکھ مالےت جبکہ شالےمار مےں شہباز کے گھر سے اےک لاکھ روپے مالےت کے زےورات، نقدی، موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لےا۔ اقبال ٹاﺅن مےں ڈاکوﺅں نے گلزار اور اس کی فےملی سے 2 لاکھ مالےت کے زےورات، نقدی اور موبائل فون چھےن لئے۔ سرور روڈ مےں ڈاکوﺅں نے حےدر سے اےک لاکھ روپے اور موبائل فون چھےن لےا۔ ستوکتلہ مےں تےن ڈاکوﺅں نے جوڈےشل کالونی کے قرےب عزےز حاجی مےاں عصمت سے 6 ہزار روپے نقدی چھےن لی۔ ڈاکوﺅں نے مغلپورہ مےں سلےم، لٹن روڈ مےں رحمن، گرےن ٹاﺅن مےں افتخار، ستوکتلہ مےں سعےد، چوہنگ مےں اکرم، ماڈل ٹاﺅن مےں قمر، نشتر کالونی مےں وسےم، مناواں مےں تجمل، گلبرگ مےں وہاب، ڈےفنس مےں عاطف، شمالی چھاﺅنی مےں ادرےس، سمن آباد مےں مرغوب سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے۔ چوروں نے لےاقت آباد مےں تنوےر کے گھر سے ساڑھے پانچ لاکھ مالےت، شاہدرہ مےں کاشف کے گھر سے 4 لاکھ مالےت جبکہ شادباغ مےں غلام علی کے گھر سے اڑھائی لاکھ روپے مالےت کا سامان چوری کر لےا۔ جنوبی چھاﺅنی، سبزہ زار، لےاقت آباد اور ڈےفنس اے کے علاقوں سے چار کارےں‘ گرےن ٹاﺅن، ماڈل ٹاﺅن، مصطفی آباد، اچھرہ، کاہنہ، مزنگ، نولکھا، قلعہ گجر سنگھ اور شمالی چھاﺅنی کے علاقوں سے نو موٹر سائےکلےں چوری کر لےں اور فرار ہو گئے۔ہربنس پورہ کے علاقہ کینال بنک سکیم میں 4 ڈاکو¶ں نے اعجاز علی کے گھر میں گھس کر 22 لاکھ روپے مالیت کے زیورات‘ نقدی‘ موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔
Post New Comment