تازہ ترین:

زرداری سے آج تین وزرائے اعلی ملاقات کریں گے‘ شہبازشریف کو نہیں بلایا گیا‘ بلوچ عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے : صدر

ـ 9 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک + ایجنسیاں) صدر آصف علی زرداری سے آج تین صوبوں کے وزرائے اعلی مشترکہ طور پر ملاقات کریں گے۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو ملاقات کی دعوت نہیں دی گئی۔ صدر سے ون پوائنٹ ایجنڈے کے تحت بلدیاتی انتخابات کے شیڈول پر بات ہو گی۔ صدر سندھ میں چار ماہ کے اندر بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کرچکے ہیں۔ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات 6 ماہ کی مدت میں کرانے کا فیصلہ کر چکی ہے۔ سرحد اور بلوچستان کی حکومتیں انتخابات کے انعقاد کیلئے ٹائم فریم طے نہیں کر سکے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچ عوام کی 60 سالہ محرومیوں کا ازالہ کیا جائیگا ۔ حکومت آغاز حقوق بلوچستان پیکج پر عملدرآمد ہر ممکن یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے۔ ناراض بلوچ رہنماﺅں سے رابطے کئے جائیں، ان خیالات کا اظہار صدر نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اس موقع پر صوبے میں امن و امان کی صورتحال آغاز حقوق بلوچستان پیکج پر عملدرآمد اور ناراض بلوچ رہنماﺅں کے ساتھ مذاکرات کا معاملہ زیر بحث آیا صدر زرداری نے کہا کہ حکومت بلوچ عوام کی 60 سالہ محرومیوں کا ازالہ کرے گی اور صوبے کی عوام کو باقی صوبوں کے برابر لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریگی۔ صو بے میں امن و امان کے قیام کیلئے یقینی اقدامات کئے جائیں ۔ صدر نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو ہدایت کی کہ ناراض بلوچ رہنماﺅں سے جلد رابطے کئے جائیں‘ انہیں اس حوالے سے ہونیوالی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے وزیراعلیٰ بلوچستان نے صدر کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں آغاز حقوق بلوچستان پیکج پر عمل درآمد کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ چینی صوبے سچوین کے نائب گورنر مسٹر ہانگ کی قیادت میں چینی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان چین دوطرفہ تجارتی اور معاشی تعلقات تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان نہ صرف دوستی کے گہرے رشتے ہیں بلکہ دونوں خطے کی معاشی ترقی کیلئے قدرتی شراکت دار ہیں۔ چین کے ساتھ تعلقات میں مضبوطی اور ہر شعبے میں تعاون خارجہ پالیسی کا سب سے اہم جزو ہے۔ صدر نے چین کے اپنے 4 سابق دوروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین کی معجزانہ معاشی ترقی اور اس کی مہارت سے زراعت‘ تعلیم‘ مواصلات‘ تجارت‘ توانائی اور انڈسٹری کے شعبوں میں بھرپور فائدہ اٹھائے گا۔ اس وقت چین اور پاکستان کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 7 ارب ڈالر ہے جو انتہائی کم سطح پر ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ اسے بڑھا کر 2011ءتک 15 ارب ڈالر کیا جائے۔ انہوں نے سچوین کی کارپوریشنوں کے سربراہوں کو پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ صدر نے چینی سرمایہ کاروں کو ہرممکن سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین اقتصادی ترقی کے سفر میں قدرتی پارٹنر ہیں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔ دریں اثنا صوبائی وزےر بلدےات آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام کے متعلق صدر آصف علی زرداری نے چاروں صوبوں کے وزرائے بلدےات کا اعلیٰ سطحی اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کرلےا ہے، جس کے بعد سندھ مےں بلدیاتی نظام مےں ترامےم کا بل اسمبلی مےں پےش کردےا جائے گا۔ سندھ اسمبلی سے بل کی منظوری کے بعد سندھ مےں اےڈ منسٹرےٹرز تعےنات کئے جائےں گے۔ بلدیاتی نظام مےں ترامےم کا بل 2روز مےں سندھ اسمبلی مےں پےش کردےا جائے گا اور بل کی منظوری کے بعد ناظمےن کوہٹا کر سرکاری افسران اےڈمنسٹرےٹرز تعےنات کئے جائےں گے۔ مئی کے آخر تک بلدیاتی الیکشن کرائے جائیں گے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions