تازہ ترین:

عالمی امن اور علاقائی استحکام کیلئے اپنے حصے سے زیادہ کام کررہے ہیں : وزیراعظم

ـ 9 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

کراچی (آن لائن + ریڈیو نیوز) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی امن اور علاقائی استحکام کیلئے اپنے حصے سے زیادہ کام کر رہا ہے۔ ہم ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہتے تاہم ملکی دفاع کیلئے کم سے کم دفاعی صلاحیت برقرار رکھنے پر یقین رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی این ایس فریگیٹ کی پاک بحریہ میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پی این ایس فریگیٹ کی پاک بحریہ میں شمولیت پاکستانی قوم کیلئے باعث اطمینان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف22پی فریگیٹ کی پاک بحریہ میں شمولیت سے پاکستان اور چین کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات میں اضافہ ہو گا، پاکستان اور چین کی لازوال دوستی ہمیشہ ہر آزمائش پر پوری اتری ہے چین کے ساتھ پاکستان کے سٹرٹیجک تعلقات اصولوں پر مبنی ہے جن میں پاکستان امن پسند ملک ہے اور خطے میں توسیع پسندانہ عزائم رکھتا ہے نہ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہونا چاہتے ہیں تاہم قیام امن کیلئے کم سے کم موثر دفاعی صلاحیت برقرار رکھنے پر یقین رکھتے ہیں، دفاعی پیداوار کے شعبے میں خود انحصاری وقت کی اہم ضرورت ہے پاکستان کی افواج دفاع وطن کیلئے ہر وقت چوکس ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومی اور عالمی فرائض کی بجا آوری میں پاک بحریہ کی ضروریات سے بخوبی آگاہ ہیں۔ فریگیٹ کی تیاری میں حصہ لینے والے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور اس کی کامیاب تکمیل پر وزارت دفاع چین اور پاک بحریہ کو مبارکباد دیتا ہوں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے پاک بحریہ کے جوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے پانچ کروڑ روپے بھی دینے کا اعلان کیا۔ ثناءنیوز کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ اقتصادی مشکلات کے باوجود مسلح افواج کو ہر طرح کے اسلحہ سے لیس کریں گے۔ پاک بحریہ نے چین کے ساتھ 4 جہازوں کا معاہدہ کیا تھا‘ پی این ایس شمشیر اس سلسلے کا دوسرا جہاز ہے جو 23 جنوری کو کراچی پہنچا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions