لاہور (خبر نگار خصوصی) پنجاب حکومت نے بلدیاتی ادارے توڑنے اور ناظمین فارغ کرکے ایڈمنسٹریٹرز مقرر کرنے کی سمری گورنر سلمان تاثیر کو بھیج دی ہے۔ان کی منظوری کی صورت میں اضلاع میں ڈی سی اوز جبکہ ٹاﺅنز اور تحصیلوں میں ریونیو افسر ایڈمنسٹریٹر مقرر کئے جائینگے ۔ ادھر گورنر سلمان تاثیر نے ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری اور الیکشن اتھارٹی کے قیام کے بل کے حوالہ سے سمری پر دستخط اور نوٹیفکیشن کے اجرا کے سوال پر مسکراتے ہوئے کہا کہ اتنی جلدی کیا ہے اس پر دستخطوں کیلئے 30 دن کی مدت آئینی طور پر موجود ہے اتنے خوبصورت موسم میں ایسے سوالات نہ کریں اور ساتھ ہی انہوں نے یہ شعر پڑھا۔
کہاں سے لاﺅں صبر حضرت ایوب اے ساقی
خم آئے گا صراحی آئے گی پھر جام آئے گا
Post New Comment