اجمل خٹک آبائی قبرستان میں سپرد خاک‘ نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت

ـ 9 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

اکوڑہ خٹک + لاہور + پشاور (ریڈیو نیوز + خصوصی نامہ نگار + آئن لائن) اے این پی کے رہنما اجمل خٹک کی نماز جنازہ اکوڑہ خٹک میں ادا کردی گئی جس میں سیاسی و ادبی شخصیات سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ قاضی انوار الدین نے اجمل خٹک کی نماز جنازہ پڑھائی جس کے بعد انہیں آبائی قبرستان میں سپردخاک ردیا گیا۔ نماز جنازہ میں مسلم لیگ (ن) کی طرف سے اقبال ظفر جھگڑا‘ پیر صابر شاہ‘ جے یو آئی کی طرف سے مولانا سمیع الحق اور افغانستان سے بھی ایک وفد نے شرکت کی۔ صدر زرداری‘ وزیراعظم گیلانی‘ مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف‘ شہباز شریف‘ اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی‘ گورنر و وزیراعلیٰ سرحد‘ جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن‘ مولانا عبدالغفور حیدری‘ مولانا امجد خان‘ شمس الرحمن شمسی‘ ڈاکٹر سید وسیم اختر اور دیگر رہنماوں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ خصوصی رپورٹر کے مطابق اجمل خٹک کی وفات پر عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسان وائیں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسفندیار ولی کی ہدایت پر پنجاب کے تمام اضلاع میں 3 روز تک سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ دریں اثنا (ق) لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین‘ سینئر رہنما چودھری پرویز الہی‘ سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ہمخیال ہمایوں اختر خان‘ پاکستان ڈیموکریٹک فرنٹ کے صدر نوابزادہ منصور احمد خان اور تحریک انصاف کے صدر عمران خان نے بھی اجمل خٹک کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ سینیٹر ساجد میر نے بھی اظہار تعزیت کیا ہے۔ چیئرمین سینٹ فاروق ایچ نائیک اور ڈپٹی چیئرمین جان محمد خان جمالی‘ سینٹ میں قائد ایوان سید نیئر حسین بخاری‘ قائد حزب اختلاف وسیم سجاد‘ وفاقی وزیر پرویز اشرف نے بھی اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے۔ آن لائن کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اسفندیار ولی کو فون کر کے اجمل خٹک کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا‘ الطاف حسین نے کراچی میں مفاہمت کے لئے کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔ اسفندیار سے گفتگو میں الطاف حسین نے کراچی میں ہونے والے واقعات میں اے این پی کے کارکنوں اور دیگر پختونوں کے جاںبحق ہونے پر بھی اظہار تعزیت کیا۔ اسلام آباد سے خصوصی رپورٹ کے مطابق نوائے وقت گروپ کے ایڈیٹر انچیف مجید نظامی نے بھی اجمل خٹک کی وفات پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ہے۔ علاوہ ازیں اجمل خٹک کی نماز جنازہ میں شدید بارش کے باوجود سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ حاجی غلام احمد بلور نے کہا کہ اجمل خٹک جیسے سیاستدان‘ رہنما اور معلم صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions