جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے زیراہتما م ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

ـ 9 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size
جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے زیراہتما م ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

اس موقع پر مظاہرین نے  ہاتھوں میں احتجاجی بینرزاور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے مطالبات درج تھے۔ اس موقع  پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عبدالوحید قریشی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ بدترین امریکی تعصب کا شکار ہیں جبکہ مسلمان ہونا ڈاکٹر عافیہ کا سب سے بڑاجرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغرب کا مسلمانوں کے خلاف دوہرا معیار ہے، نہتی مسلم عورت کے خلاف امریکی عدالتی کارروائی کھلا تعصب ہے،انہوں نے کہا کہ نام نہاد انسانی حقوق کی علمبردار این جی اوز انسانی حقوق کی اس خلاف ورزی پر خاموش  ہیں ۔ مظاہرے سے نائب امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد جعفر علی نظامانی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سیف الرحمان کا کہنا تھا کہ امریکی عدالتیں ایک مظلوم عورت کو مجرم ثابت کرنے کے لیے تاریخیں آگے بڑھا رہی ہیں ۔شباب ملی حیدر آباد کے صدر عبدالقیوم حیدر نے کہا کہ جماعت اسلامی ڈاکٹر عافیہ کا مقدمہ لڑ کر انہیں امریکی قید سے رہائی دلائےگی ۔ 

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions